وبائی صورتحال بہتر رہی تو یہ لاک ڈاؤن آخری ہوگا، ڈاکٹر یاسمین راشد

Published on July 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

لاہور: (یواین پی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال بہتر رہی تو یہ آخری لاک ڈاؤن ہوگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی پاکستان پر خاص عنایت ہے۔ انشاء اللہ بہت امید ہے کہ آئندہ 8 دنوں بعد اچھی خبر سامنے آئے گی۔ بہتر پوزیشن میں ہونگے تو سب کچھ کھول دیں گے۔ آئندہ دنوں کے اندر ہمیں صیح پوزیشن کا اندازہ ہو جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں وبا ختم نہیں ہوئی، آج 172 کیسز سامنے آئے ہیں۔ شہریوں نے حفاظتی تدابیر پر بالکل عمل نہیں کیا۔ ہمیں آئندہ احتیاط کرنا ہوگی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مارکیٹیوں میں رش دیکھنے کے بعد خدشہ تھا کہ کیسز بڑھیں گے۔ آج لاک ڈاؤن کرکے سختی کرنا پڑی، تاہم کھانے پینے کی اشیا اور مویشی منڈیوں کو بھی بند نہیں کیا جا رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes