ملک کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو زرداری

Published on January 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم جس طرح ملک چلا رہے ہیں، یہ ایک نہیں دو پاکستان کے مترادف ہے۔ تقاریر، بیانات اور گالم گلوچ کے سوائے ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا گیا۔دھابیجی پمپنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کےغریب عوام کی مدد کی۔ ہمارے صوبے میں عوام ہم سے حساب مانگتے ہیں۔ سندھ حکومت کم وسائل میں زیادہ محنت سے کام کر رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک پاکستان میں ایک قانون ہونا چاہیے۔ اگر پنجاب میں آئی جی اس طرح تبدیل ہو سکتا ہے تو سندھ کیلئے بھی وہی قانون ہونا چاہیے۔ حکومت کا ہر فیصلہ عوام کیلئے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ کیا سندھ کو آپ آج بھی کالونی سمجھتے ہیں؟ پنجاب کا آئی جی ایسے تبدیل ہو جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ کو علم ہی نہیں ہوتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes