نواز شریف چار روزہ دورہ پر آج صبح امریکا روانہ ہونگے

Published on October 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

33
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم نوازشریف چار روزہ دورے پر آج  صبح  امریکا کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم اور امریکی صدر  کے درمیان   بائیس اکتوبر کو  ہونے والی ملاقات میں اہم امور  زیر  بحث   آئیں  گے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکا جاتے ہوئے  وزیراعظم   ایک رات برطانیہ میں  قیام کریں گے ،وزیراعظم کے ہمراہ تیرہ رکنی وفدامریکا جائےگا۔وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان اہم ملاقات جمعرات کو ہو گی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور کے علاوہ  بھارت کی جارحانہ پالیسیوں، افغانستان کی صورتحال اور دہشت  گردوں کے خلاف  پاکستان کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہو گی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر  بھی بات  چیت کا امکان  ہے اس سلسلے میں پاکستان ،نیشنل  کمانڈ  اینڈ  کنٹرول  اتھارٹی  میں طے شدہ مؤقف سے ہٹ کر کوئی بات تسلیم نہیں کرے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes