حریم شاہ جلد دوپٹے میں نظر آیا کریں گی؛مفتی عبدالقوی

Published on January 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

لاہور(یواین پی) مفتی عبدالقوی حریم شاہ کے حوالے سے جلد خوشخبری آنے والی ہے، انشااللہ ٹک ٹاک اسٹار سے جلد ملاقات ہورہی ہے، آئندہ ان کے حوالے سے مثبت خبریں آئیں گی منفی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد حریم شاہ سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔ مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ اب حریم شاہ کے حوالے سے جلد خوشخبری آنے والی ہے، ان کے حوالے سے اب منفی کی بجائے مثبت خبریں سامنے آیا کریں گی۔مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے حریم شاہ کو پیغام دیا ہے کہ حسن وجمال سے لیکر آپکی ہر صلاحیت اللہ کی دی ہوئی ہے۔آپ ایسے ملک کی بیٹی ہیں جو کلمے کے نام پر بنا ہے ۔ مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ حریم شاہ جلد دوپٹے میں نظر آیا کریں گی۔مفتی صاحب مزید کہتے ہیں کہ کچھ لوگ بہت جلد گھبرا جاتے ہیں، لیکن میرے حوالے سے دوسالوں سےباتیں ہورہی ہیں میں آج تک نہیں گھبرایا بلکہ مزید جوان ہورہا ہوں ۔واضح رہے کہ حکومتی اور سیاسی شخصیات کے بعد ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ کچھ روز قبل منظر عام پر آنے والی تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب کافی نیک دل ہیں، خواتین کو سیلفی لینے کی اجازت فوری دے دیتے ہیں۔ اس ملاقات کے حوالے سے مفتی عبدالقوی نے موقف اپنایا کہ ان کی اور حریم شاہ کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، دونوں کے درمیان ملاقات 7 دسمبر کو اسلام آباد کی ایک سپر مارکیٹ میں ہوئی۔جہاں حریم شاہ کی طرف سے سیلفی لینے کا کہا گیا جس پر انہوں نے اجازت دے دی، اس کے علاوہ ان کا حریم شاہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مفتی عبدالقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں حریم شاہ کو روش بدلنے کی بھی نصیحت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme