محمکہ انہار ڈلن بنگلہ سب ڈویژن سعید ڈھڈی کا اپنے ماتحت بیلدار ملازمین پر تشدد

Published on January 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

بورے والہ (یواین پی )بورے والامحکمہ انہار کے سرکاری ملازمین کا اپنے ہی ایس ڈی او کے ظلم وستم سے تنگ ہو کر احتجاج ۔ ایس ڈی او ڈلن بنگلہ سب ڈویژن اپنے ہی ماتحتوں کو یرغمال بنا کر آئے روز تشدد کرنے لگا 40 کے قریب جانور اور مرغیوں کی دیکھ بھال اپنے ماتحت سرکاری ملازمین سے کروانے لگا انکار پر نوکری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا احتجاج میں شریک درجہ چہارم کے ملازمین نے میڈیا کو بتایا سرکاری بنگلہ عیاشی کا اڈا بن چکا ہے رات بھر ہمارا افسر سرکاری لکڑی جلاتا ہے یہاں ہماری آواز کو اعلی حکام تک پہنچا کر ہم پر رحم کیا جائے اور ایس ڈی او کے خلاف کارووائی کر کے کسی ایماندار افسر کی تعیناتی کی جائے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题