وزیراعلیٰ بلوچستان تبدیل نہیں ہونگے

Published on January 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان تبدیل نہیں ہونگے، تفصیلات کے مطابق میڈیا کو بیانن دیتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان تبدیل نہیں ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ جام کمال کو پارٹی اور اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، ایک شخص کی خواہش یا رنجش پر وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔انکا مزید کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں پتہ چل جائیگا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی گروپ ہے یا نہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد اپوشین کا حق ہے وہ لا سکتی ہے، کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کر رہے ہیں۔ اںھوں نے کہا کہ قدوس بزنجو سینئر ساتھی ہیں، حکومت بننے کے دو ماہ بعد ہی عدم اعتماد کا شوشا چھوڑ دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی لائینگے۔ انکا کہنا تھا کہ جام کمال بندے اچھے ہیں لیکن پرفام نہیں کر رہے ہیں، کئی لوگ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے استعفیٰ دے کر آہستہ آہستہ حکومت چھوڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ناکام ہو گئے ہیں، پارٹی کو ان پر اعتماد نہیں رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy