کلین شیو، چا کلیٹی ہیرو کہاں گئے ؟۔

Published on January 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

لاہور(یواین پی)اب وہ زمانے خواب ہو ئے جب کلین شیو ہیرو پاکستانی فلمی دنیا پر راج کرتے تھے ۔وحید مراد ،محمد علی ،ندیم ،شاہد اور ان کے ہم عصر ،یہ سب خوبرو ہیرو تھے مگر آج پر دہ سکرین پر باریش ہیروز کا ظہور ہو چکا ہے ۔داڑھی والے ہیرو جن کے بارے میں کبھی سو چانہ سنا ،اس وقت اداکاری کر رہے ہیں ۔گزشتہ چند برسوں میں ریلیز ہونے والی فلموں کا احوال دیکھیں تو شا ئقین بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے ہیرو اب اپنی دلرباہیروئن کے سامنے بغیر داڑھی کے نظر نہیں آتے ۔اداکار شان کی شخصیت کلین شیو میں زیادہ پسند کی جاتی ہے مگروہ بھی فلم ”وار “ میں باریش بننے پر مجبور ہوئے ۔فلم ”نا معلوم افراد“ لالی ووڈ کے نئے دو ر کی بہترین فلموں میں شمار کی گئی تا ہم اس میں اداکار فہد مصطفی بھی ہلکی داڑھی رکھے ہوئے تھے ۔جو انی پھر نہیں آنی ،بن روئے ،میں ہمایوں سعید بھی باریش نظر آئے۔ اداکار ،پروڈیوسر یاسر حسین فلم ”لاہور سے آگے “کامرکزی کردار تھے ،جو پہلے ہی شائقین کے لئے سوالیہ نشان تھا تا ہم وہ بھی فلم میں داڑھی رکھ کر خود کو حسین تصور کر رہے ہوں گے حالانکہ داڑھی انہیں سوٹ نہیں کی ۔حال ہی میں ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ”دل بنجارا“میں ہیرو کو دیکھ کر گمان نہیں ہوتا کہ یہ صاحب ڈرامے کامرکزی کردار ہیں ،ان کی بے ڈھنگ داڑھی عجب ہی لگ رہی ہے جبکہ صنم سعید کے روپ میں ہیروئن اپنے بھر پور کردار میں جلوہ گر ہیں ۔تم ملے ،سنگے مرمر ،کچھ نہ کہو ،خدامیرا بھی ہے ،مورے سیاں،بے خودی میں مہروہوں تیری ،جیسے ڈراموں میں بھی ہیرو بے ڈھنگ اور بے مطلب داڑھی رکھے ہوئے ہیں ۔جنہیں شائقین کی بڑی تعداد نے نا پسند کیا ہے کیونکہ شوبز میں داڑھی کا میابی کا راز نہیں ۔شوبز میں داڑھی نے کیسے راہ پائی ؟یہ سب دیکھا دیکھی ہوا ہے اور یہ سلسلہ چل نکلا ہے تو اب کیسے تھمے گا ؟کوئی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کسی معروف اداکار کو کاسٹ کرنے سے پہلے اس سے ہرگزیہ فرمائش نہیں کر سکتا کہ اپنی داڑھی کو صاف کرائے ۔خواتین کی اس ضمن میں متضاد آرا ہیں ۔ان میں سے بعض ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اداکار کی پر فارمنس ہی پیش نظر ہوتی ہے اب وہ باریش ہے یا کلین شیو ،انہیں اس سے کوئی غرض نہیں ہوتی ۔جبکہ کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ وحید مراد آج بھی آئیڈیل سمجھے جاتے ہیں ،اگر وہ باریش ہوتے تو ان کو ہر گز پسند نہ کیاجاتا ا س لیے کسی بھی اداکار کا باریش ہونا کوئی خوبی نہیں ہو سکتا ۔ڈراموں میں باریش اداکاروں کی ایک نئی فصل سی اُگ آئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے بار آور ہوتی جارہی ہے ۔جیسے اظہار خیال کی آزادی ہے اس طرح کسی کی پسند نا پسند کے بارے میں بھی کوئی نکتہ چینی نہیں کی جاسکتی لیکن یہ طے شدہ امر ہے کہ باریش اداکاروں کی نمود نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سافٹ امیج کو متاثر کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题