ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف کا ڈرامے کے اختتام کے بعد پیغام

Published on January 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

کراچی (یواین پی) ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف کا ڈرامے کے اختتام کے بعد پیغام، تفصیلات کےمطابق ڈرامے کے اختتام پرمصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں عورتوں کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف مردوں کو یہ تربیت دینا تھا کہ اگر آپکے حصے میں ایسی کوئی لڑکی آ جائے تو اسکے ساتھ جبر نہ کیجئے گا اور نہ ہی اسکو قتل کیجئے گا اور نہ ماریئے گا۔اسکو بس اتنا کہہ کہ جانے دو ’ اگر تم ہمارے نہیں تو جاؤ ہم بھی تمارے نہیں‘۔یاد رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی حالیہ تاریخ کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ قرار دیے جانے والے سیریل “میرے پاس تم ہو” کا اختتام ہوگیا تھا۔ لوگوں کی جانب سے “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ڈرامے کی آخری قسط کو سینما ہاوسز میں بھی نشر کیا گیا تھا۔جبکہ ٹی وی چینل پر ڈرامے کی آخری قسط ایک ہفتہ تاخیر سے نشر کی گئی تھی۔ تاہم اب ڈرامے کا اختتام لوگوں کو کچھ پسند نہیں آیاتھا۔ ڈرامے کے اختتام پر مرکزی کردار دانش کی موت لوگ ہضم کرنے سے قاصر تھے۔ لوگوں کی جانب سے ڈرامے کے اس قسم کے اختتام پر مایوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ جبکہ بہت سے لوگوں نے ڈرامے کے اختتام پر خوب طنز و مزاح بھی کیا تھا۔خاص کر سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط کا خوب چرچا تھے۔ کوئی اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کر رہا تھا تو کوئی خوب طنز کے نشتر برسا رہا ہے۔ اس حوالے سے اب اس ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ میرا مقصد صرف مردوں کو یہ تربیت دینا تھا کہ اگر آپکے حصے میں ایسی کوئی لڑکی آ جائے تو اسکے ساتھ جبر نہ کیجئے گا اور نہ ہی اسکو قتل کیجئے گا اور نہ ماریئے گا۔ اسکو بس اتنا کہہ کہ جانے دو ’ اگر تم ہمارے نہیں تو جاؤ ہم بھی تمارے نہیں‘۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes