بھارت خوف و دہشت پھیلا کر کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتا

Published on October 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments


سرینگر(یوا ین پی)متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے بھارتی قابض فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں کشمیری عزت مآب خواتین کی تذلیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خوف و دہشت پھیلا کر کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتابلکہ یہ تحریک شدت کے ساتھ کامیابی کی جانب گامزن رہے گی۔ گزشتہ روز مجاہدین کے ایک دستے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس سے پہلے بھی کشمیریوں کی تذلیل ، قتل عام اور اربوں روپے کی املاک کو تباہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ بھارت کے فوجی اور جاسوس بھوت بن کر اور کبھی مختلف بھیس بدل کر گھروں میں داخل ہو کر عوام کو خوف زدہ کرتے رہے۔ کیچ اینڈ کل اور دیگرعوام کش آ پریشن عوام کے خلاف کئے۔ مگر کشمیریوں سے ثابت کر دیا کہ دنیا کی کوئی طاقت ان کے عزم اور استقلال کو شکست نہیں دے سکتی۔ بھارت کو حقیقت میں شکست ہو چکی ہے۔ طاقت اور بندوق بھارتی شکست اور رسوائی کو ختم نہیں کر سکتی ۔ کشمیری عوام مبارکبار کے مستحق ہیں جنھوں نے دشمن کی ہر چال اور مذموم ھربہ زمین بوس کر دیا ہے۔ شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ بچیوں اور بزرگ خواتین کے بال کاٹنا کشمیری عوام کی توہین ہے۔ بھارت نے ایک نیا چیلنج دیا ہے ۔جس کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم کو اپنا اتحاد اور یک جہتی مزید مظبوط کرنا ہو گا۔ قوم کے اتحادمیں بھارت کی بدترین شکست چھپی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme