عمران خان کا 24 مئی کو پٹن کلاں کا جلسہ علاقائی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ جان محمد قریشی

Published on May 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

6
ایبٹ آباد ۔۔۔ تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری جان محمد قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا 24 مئی کو حلقہ پی کے 45 کی یونین کونسل پٹن کلاں کا جلسہ علاقائی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ کی تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کو خوشحال بنانے کیلئے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی مرتب کر لی ہے جس سے حلقہ میں بیروزگاری سمیت دیگر محرومیوں کا خاتمہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy