صحافت عظیم شعبہ ہے معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرکے مظلوم کی آواز بننا صحافی کی ذمہ داری ہےسید فخرامام

Published on January 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

عبدالحکیم (یو این پی)صحافت عظیم شعبہ ہے معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرکے مظلوم کی آواز بننا صحافی کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام نے پریس کلب رجسٹرڈ عبدالحکیم کے حاجی خرم نواز مہروی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صحافت ریاست کے چوتھے ستون کی حثیت رکھتا ہے اور کسی بھی مملکت کو منظم اور مضبوط کرنے میں صحافی کا کردار خاص اہمیت رکھتا ہے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے صحافی کو معاشرے کی آنکھ بن کر جدوجہد کرنی چاہیئے مثبت صحافت کرنے والے صحافی آج بھی تاریخ کا حصہ ہیں جنہوں نے مشکلات اور رکاوٹوں کی پرواہ نا کرتے ہوئے معاشرہ کی اصلاح کیلئے اپنی سرگرمیاں صرف کیں دور حاضر میں مثبت اور جرآت مندانہ صحافت کی اشد ضرورت ہے انھوں نے حاجی خرم نواز مہروی جاوید خان سمیت دیگر پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy