مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)پولیس کانسٹیبل اور ڈی سی او قصور آفس کے ملازم سے نا معلوم ڈاکو موٹر سائیکل نقدی و طلائی زیورات چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تعینات پولیس کانسٹیبل اپنی بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار قصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب تین نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ہزاروں روپے نقدی و پولیس کارڈ و شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ ڈی سی او قصور آفس میں ملازم نور حسن اپنی بیوی کے ہمراہ قصور کی طرف جا رہا تھا کہ للیانی ٹول پلازہ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون و طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ نا معلوم چور نائس بیکری کے تالے توڑ ہر ہزاروں روپے کا قیمتی سامان لیکر فرار۔