چین میں زیر تعلیم طلباءکو پاکستان واپس لانے کے اقدامات کئے جائیں منیب الرحمن

Published on January 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments


تمام طلبا خیروعافیت سے ہیں مگر ڈرے ہوئے ہیں اور انھیں اشیائے خوردو نوش کی شدید قلت کا سامنا ہے
اسلام آباد(یواین پی)چین کے شہر میں قائم مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم چند پاکستانی طلباءسے انٹر نیشنل نیوز ایجنسی یواین پی نے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث وہ کس طرح کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کے تعلیمی اداروں میں ماحول کیسا ہے پاکستانی طالبعلم منیب الرحمن جو نارتھ یونیورسٹی آف چائنہ میں زیر تعلیم ہیں انھوں نے بتایا کہ ان کی یونیورسٹی میں 80سے زائد پاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں۔ان کے مطابق شہر میں ذرائع آمدورفت مکمل طور پر بند ہیں اور انھیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سختی سے ہدایات دی گئیں ہیں کہ اپنے کمروں اور کیمپس سے ہرگز باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ان کی یونیورسٹی کی انتظامیہ اور مقامی حکام تمام طلبا سے تعاون اور ان کی دیکھ بھال کرر ہے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے اس وائرس سے بچنے کے لیے ضروری طبی امداد اور مشورے بھی دیے گئے ہیں۔تمام طلبا پورا دن اپنے اپنے کمروں میں گزارتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے کمرے سے اگلے کمرے میں دوستوں کو ملنے جا سکتے ہیں انھوں نے بتایاکہ تمام طلبا خیروعافیت سے ہیں مگر ڈرے ہوئے ہیں اور انھیں اشیائے خوردو نوش کی شدید قلت کا سامنا ہے ادھر پاکستان میں ان کے والدین پریشان ہیں ہماری پاکستانی حکام سے التماس ہے کہ زیر تعلیم پاکستانی طلباءکو ہنگامی بنیادوں پرپاکستان واپس لانے کے اقدامات کئے جائیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy