جیل سے اے سی اتارنے کا معاملہ، شہباز شریف کا چیف سیکرٹری کو خط

Published on July 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments


لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔ انہون نے کہا نواز شریف کی جیل سے اے سی اتارنے کا خط پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی ہے۔ شہباز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو 17 جولائی کو خط لکھ کر اے سی اتارنے کی ہدایت کی ہے جس کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کے حکم پر کیا جا رہا ہے، آپ کی توجہ پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ کی سفارشات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme