الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

Published on January 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

الجیریا (یواین پی) الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ۔ الجیرین فوج کا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا، 2 افراد ہلاک۔تفصیلات کے مطابق الجیریا میں فوجی طیارہ خوفناک انداز میں دوران پرواز کریش کر گیا اور زمین پر آ گرا جس کے باعث دو افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق الجیرین آرمی کا جہاز گر کر تباہ ہوا ہے اور ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکتوں سے متعلق بتایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید حقائق اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجیرین میڈیا نے بتایا ہے کہ شمال مشرق میں الجیرین آرمی کا طیارہ گر کر تباہ ہو چکا ہے جس کے باعث دو ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم تباہ حال طیارے سے متعلق ابھی تک حتمی طور پر کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ بھی پتہ نہیں چل سکا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر کتنے لوگ سوار تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes