چودہ نومبر کوآسمان پرسپر مون نمودار ہوگا

Published on November 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 614)      No Comments

6
واشنگٹن(یو این پی) رواں ماہ 14نومبر 2016 کو آسمان پر “عظیم الجث چاند” یا “سپر مون” نمودار ہوگا جس کو “عاشقوں کے چاند” کا نام بھی دیا جاتا ہے۔14 نومبر کو آسمان پر نظر آنے والا چودہویں کا چاند اس تاریخ کے معمول کے حجم سے 14 فی صد زیادہ بڑا اور 30 فی صد زیادہ روشن ہوگا۔یہ دنیاکے کسی بھی ملک میں دیکھا جاسکتا ہے بشرط یہ کہ موسم ابر آلود نہ ہو۔ناسا ایجنسی میں فلکیاتی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کے بعد اگلی مرتبہ “سپر مون” کا نظارہ 25 نومبر 2034 میں کیا جا سکے گا۔ ناسا کے مطابق سپر مون کی اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب چاند زمین کے گرد محور میں قریب ترین مقام پر ہوتا ہے اور زمین سے عموما 48.280 کلومیٹر مزید قریب ہو جاتا ہے۔رواں برس کے دوران تین مرتبہ “سپر مون” نظر آنے کی توقع ہے۔ ان میں پہلا نظارہ 16 اکتوبر کو ہو چکا ہے۔ دوسری مرتبہ یہ مظہر 14 نومبر کو سامنے آئے گا جب کہ تیسرا اور آخری موقع سال ختم ہونے سے قبل 14 دسمبر کو منظرعام پر آئے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes