سعودی عرب میں یومیہ 168 طلاقیں ہونے لگیں

Published on January 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

ریاض: (یواین پی) دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں میں طلاق کو ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے، تاہم سعودی عرب سے ایک حیران کن خبر نے سب کوششدر کر دیا ہے، خبر کے مطابق سعودی عرب میں یومیہ 168 طلاقیں ہونے لگی ہیں۔اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک اور گزشتہ چند سال سے خواتین کو خودمختاری دینے میں پیش پیش سعودی عرب کے حوالے سے تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں طلاق کا رجحان گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گیا۔سعودی عرب میں کیے جانے والے تازہ سروے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ہر گھنٹے میں 7 جب کہ یومیہ 168 طلاقیں ہو رہی ہیں۔اس سے قبل سال اگست 2019 میں کیے جانے والے ایک سروے سے معلوم ہوا تھا کہ سعودی عرب میں ہر گھنٹے میں 5 طلاقیں ہو رہی ہیں۔سعودی گزٹ کے مطابق اگست 2019 میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا تھا کہ ملک میں 84 فیصد طلاقیں شوہر اور بیوی کے درمیان بات چیت نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔سروے میں یہ حیران کن انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ بے جوڑ شادیاں کرنے کی وجہ سے بھی سعودی عرب میں 54 فیصد طلاقیں ہوتی ہیں اور زیادہ تر نوجوان جوڑے ہی اس عمل میں پیش پیش ہیں۔سروے میں بتایا گیا تھا کہ 81 فیصد طلاقیں شوہر یا بیوی کے اہل خانہ کی جانب سے جوڑے کی ذاتی زندگی میں مداخلت دینے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔سروے میں شوہر اور بیوی کے درمیان مناسب پیار، بات چیت نہ ہونے اور ایک دوسرے کے جذبات کے احترام نہ کرنے کے سبب کو بھی طلاق کی ایک بڑی وجہ بتایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy