بھٹہ خشت پر بچوں سے مشقت کا معاملہ سامنے آیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ڈی سی ا وہاڑی

Published on January 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

11
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بھٹہ خشت پر بچوں سے مشقت کے خاتمہ کے لیے جاری کردہ آرڈیننس پر فوری عمل درآمد کیاجائے اور اس حوالہ سے بھٹہ خشت مالکان کو آگاہ کر دیا جائے اگر کسی بھٹہ خشت پر بچوں سے مشقت کا معاملہ سامنے آیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں جبری مشقت کے خاتمہ کے حوالہ سے حکومتی آرڈیننس پر عمل درآمد کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ بچوں کا بنیادی حق تعلیم ہے اور حکومت تعلیم عام کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرر ہی ہے بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں سے بھی جبری مشقت لینے کی بجائے انہیں بھی زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بھٹہ مالک اس قانون کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اسے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں فعال کردار ادا کریں اور وقتا فوقتا بھٹہ خشت کا معائنہ کریں اس بارے میں ایک سیمینار کے انعقاد کے ذریعے تمام بھٹہ خشت مالکان کو حکومت کا واضح پیغام بھی پہنچا دیا جائے بچوں سے مشقت لینے کے خاتمہ کے قانون پر عمل درآمد کے حوالہ سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes