چودہ اگست کو احتجاجی مارچ یوم آزادی کے روح کے منافی ہوگا، پرویز رشید

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 657)      No Comments
03
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاجی مارچ یوم آزادی کے روح کے منافی ہوگا، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، عمران خان ان ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے واویلا کررہے ہیں، اسمبلیوں سے استعفیٰ پارلیمانی سیاست سے بھاگنے کے مترادف ہوگا، عمران خان، طاہر القادری اور دہشت گردوں کے درمیان سٹرٹیجک الائنس ہے، جو کوئی بھی ریاست کی رٹ کو تسلیم نہیں کرتا اوربندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتا ہے وہ دہشت گرد ہے اور اسے ختم کیا جائے گا، وزیرستان آپریشن کی کامیابی سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی جائے گی، نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے، پنجاب حکومت نے وزیرقانون سے استعفیٰ لے کر ایک مثال قائم کی ہے، موجودہ حکومت آنے والی حکومت کو ایک مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان دے گی۔ گذشتہ روز ایک ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلیوں اوراحتجاجی سیاست سے یہ منفی تاثر جائے گا کہ پارلیمنٹ منقسم ہے، سیاسی قیادت کو میچور سیاستدانوں کی طرح اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ عوام کو سڑکوں پر لانے سے دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیابی کا موقع فراہم ہوگا۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جہاں تک 4بیلٹ بکسوں کے کھولنے کا تعلق ہے درحقیقت یہ معاملہ الیکشن ٹریبونلز سے منسلک ہے ۔ علاوہ ازیں ہری پور میں ایک بیلٹ بکس کھولا گیا جہاں پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار دھاندلی میں ملوث پایا گیا۔ دھاندلی سے متعلق انتخابی ٹریبونلزکے فیصلوں میں تاخیرکے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اس کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں پرعائد ہوتی ہے کیونکہ ان کے وکلاء مسلسل تاریخ پر تاریخ لیتے ہیں جس سے کارروائی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے، خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی کی شکایت پر پی ٹی آئی کے امیدوار حامد خان نے 90مرتبہ التواء کی تاریخیں دی ہیں جو اس کیس کے فیصلے میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ ہیں، اسی طرح جہانگیر ترین بھی سنجیدگی سے اپنے کیس کی پیروی نہیں کررہے ۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عمران خان اب واویلا کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی تبدلی لانے میں کامیاب نہیں ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں میٹروبس منصوبہ 10ماہ کی مدت میں مکمل کیا جبکہ پشاور میں اسی طرح کا منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا اور اس پر لاگت بھی زیادہ آئے گی
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes