چینی حکام کی شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم

Published on February 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) پالتو جانور بھی کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں، چینی حکام کی شہریوں کو پالتو جانوروں سے دور رہنے کی ہدایت۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے باعث چینی حکام کا شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے چائنہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اپنے پالتو جانوروں کو چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اور پالتو جانور رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ چین کے آس پاس کی کمیونٹیز نے اپنے رہائشیوں کو پالتو جانور چھوڑنے کا حکم دیا ہے، ان کے نزدیک پالتو جانور ملک میں جاری کرونا وائرس کی حالیہ لہر سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہیبی کے ایک گاؤں نے اپنے رہائشیوں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ پانچ دن کے اندر اندر اپنے پالتو جانوروں سے علیحدگی کے متعلق فیصلہ کر لیں ورنہ حکام خود ایکش لیں گے۔شانسی میں ایک اور کمیٹی نے مقامی لوگوں سے فوری طور پر اپنے پالتو جانوروں کو ضائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرونا وائرس کے مرکز ووہان کے ایک محلے میں رہائشیوں سے اپنی بلیوں، کتوں اور دیگر مویشیوں کو فوری گھر سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مقامی عہدیداروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کو جانور نظر آئے تو وہ ان کو موقع پر ہی مار کر دفن کر دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题