اسلام آبادہائی کورٹ،سابق وزیراعظم نوازشریف سے پارٹی صدر بننے پر ایک بار پھر جواب طلب

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارٹی صدر بننے پرسابق وزیراعظم نوازشریف سے ایک بار پھر جواب طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،درخواست نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف نااہل ہونے کے بعد پارٹی کی صدارت نہیں کرسکتے،سابق وزیراعظم کو پارٹی صدارت سے روکا جائے۔
جس پر عدالت نے نوازشریف ،چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کر دیئے اور کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ سماعت سے پہلے عدالت میں جواب جمع کرائیں،مقدمہ کی سماعت 4 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme