بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شہری زخمی

Published on February 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے ستوال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، دشمن کی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے باعث 45 سالہ شخص زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے شخص کا تعلق مدار پور گاؤں سے ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 45 سالہ شخص کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دوسری طرف لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题