بان کی مون آئندہ ہفتے لیما میں منعقد ہونے والیکانفرنس میں شرکت کریں گے

Published on December 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

4444

اقوام متحدہ (یو این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امید ظاہر کی ہے کہ پیرو میں جاری ماحولیاتیکانفرنس کے شرکاء ماحول کے لئے نقصان دہگیسوں کے اخراج میں کمی کے حوالے سے ایک مجوزہ معاہدہ کو حتمی شکل دے لیں گے۔ ماہرین انہی گیسوں کو گلوبل وارمنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ بان کی مون نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے لیما میں منعقد ہونے والیکانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ 12 دسمبر تک جاری رہنے والی مذکورہکانفرنس میں 190 ممالک کے مندوبین ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ایک ایسے لائحہ عمل تیار کرنے کوشش میں ہیں جسے آئندہ برس پیرس میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes