پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی ناکام بنا دیں گے: کور کمانڈرز کا عزم

Published on February 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو سٹریٹجک ماحول خصوصاً ملک کی اندرونی اور سرحدی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes