وزیراعظم نے قوم کو سبز باغ دکھا کر ملک کو دلدل میں دھکیل دیا، سراج الحق

Published on February 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

لاہور: (یواین پی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف عوام کے غیظ وغضب میں اضافہ ہو رہا ہے۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیدہ دانستہ آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرکے عوام سے خوشیاں اور مسکراہٹیں چھین لی ہیں۔ وزیراعظم نے قوم کو سبز باغ دکھا کر ملک کو دلدل میں دھکیل دیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آٹے اور چینی کے بحران پیدا کرنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں۔ چوروں کو گریبانوں سے پکڑنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم چپ سادھے بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب لڑائی الیکشن کی نہیں رہی بلکہ پاکستان کو بچانے کی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف عوام کے غیظ وغضب میں اضافہ ہو رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کسی ایک شعبہ میں بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ وزیراعظم باہر کے دوروں پر زیادہ خوش رہتے ہیں، واپس آتے ہیں تو ان کی ڈپریشن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog