ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا؛قوی خان

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

ٹی وی ڈراموں میں اپنی ثقافت کا بھرپور پرچار کرتے رہنا چاہیے؛سینئر اداکار
لاہور(یواین پی)سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ میں نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا ہے اور پچھلی پانچ دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفسا نفسی کے موجودہ دور میں ہم نے اپنی ثقافت کو کہیں گم کر دیا ہے مگر بطور فنکار مجھ پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انکا ہمیشہ پاس رکھا ہے، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب و ثقافت اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے ہمیں اپنی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی ثقافت کا بھرپور پرچار کرتے رہنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں میں بھی اس حوالے سے آگاہی پیدا ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme