دیرینہ دشمنی کی بنا کر مخالفین نے زمیندار کی تین بھینسوں کو زہر دے دیا

Published on February 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) تھانہ فقیروالی کی حدود میں واقع گاﺅں 429سکس آر میں دیرینہ دشمنی کی بنا کر مخالفین نے زمیندار کی تین بھینسوں کو زہر دے دیا ، جس سے ساجد نامی زمیندار کی تینوں بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔ مبینہ طور پر ساجد کا کہنا ہے میری یہی تین بھینسیں زندگی کی جمع پونجی تھی جن کو مخالفین نے زہر کا ٹیکہ لگا کر ہلاک کر دیا جبکہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ویٹرنری ڈاکٹر معین الدین کا کہنا ہے کہ ہم بھینسوں کا سیمپل لے رہے ہیں جو ہم لاہور لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجیں گے ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا بھینسوں کو زہر دیا گیا ہے یا نہیں ۔ بھینسوں کے مالک ساجد نامی زمیندار نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں غریب آدمی ہوں میرے ساتھ میرے مخالفین نے بہت زیادتی کی ہے ، مذکورہ زمیندار نے وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر اور دیگر ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میری بھینسوں کا معاوضہ مجھے دلوایا جائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题