مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

کراچی(یواین پی)ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کی وجہ سے گوشت سے اجتناب کرنے والے صارفین کو اب مرغی فروشوں کی من مانی قیمتوں کا سامنا ہے، منافع خوروں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے اور کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے دگنے داموں پر فروخت ہورہا ہے۔کمشنر کراچی نے مرغی کی سرکاری قیمت 214 روپے کلو مقرر کی ہے، یہ قیمت دو سال سے اسی سطح پر برقرار ہے۔ اس دوران مرغی کی قیمت نے 500 روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کی لیکن سرکاری قیمت نہ تو تبدیل ہوئی اور نہ ہی اس قیمت کا کسی جگہ اطلاق ہوسکا۔مویشیوں میں پھیلنے والی جلد کی بیماری نے مرغی فروشوں کو منافع خوری کا موقع فراہم کردیا ہے تسلسل سے بڑھنے والی مرغی کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں۔ شہر بھر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے دگنے داموں پر 460 سے 480 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy