ٹھٹھہ، دریافت ہونے والے چار سو سالہ قدیم آثار کی 47 ایکڑ اراضی پر بھی با اثر افراد کا قبضہ

Published on March 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

دریافت ہونے والے چار سو سالہ قدیم آثار کی 47 ایکڑ اراضی پر بھی با اثر افراد کا قبضہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ سے آٹھ کلومیٹر دور موضوع ہالاٹ میں نو سال قبل کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے چار سو سالہ قدیم آثار کی 47 ایکڑ اراضی پر بھی با اثر افراد نے قبضے کر لیئے ہیں اس سلسلے میں ذراےعسے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب ہالاٹ کے مقام پر مقامی لوگوں کو قدیم تاریخی سکے مہریں برتن سمیت دیگر اشیاء ملیں تھیں جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے نو سال قبل اس مقام کی کھدائی بھی کی تھی جہاں سے چار سو سالہ قدیم دور کی لاتعداد اشیاء برآمد ہوئیں تھیں جس کے بعد ہالاٹ کے قدیم آثار کی کھدائی روک دی گئی تھی مگر اب مقامی بااثر افراد نے اس تاریخی مقام کی اراضی پر بھی قبضے جما لئے ہیں اس مقام پر سندھ سے تعلق رکھنے والے تین اولیائے اکرام اور صوفی بزرگوں کے مزارات بھی موجود ہیں جہاں ایک چار سو سالہ قدیم تاریخی بڑی ناد بھی موجود تھی جس میں قدرتی طور پانی موجود ہوتا تھا اور درگاہوں اور آثار قدیمہ کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین اپنی پیاس بجھاتے تھے مگر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق صوبائی وزیر سسئی پلیجو نے اس تاریخی اور قدیم ناد کو وہاں سے منتقل کردیا تھا اس وقت اس ناد کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات موجود نہیں ہیں اگر محکمہ آثار قدیمہ اس ہالاٹ کے دڑو کی دوبارہ کھدائی کرے تو اس مقام سے تاریخی اور قدیم غرق ہونے والے شہر کے آثار دریافت کئے جاسکتے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ ڈرینیج سجاول کے خلاف کرپشن کی خبریں چلانے کے جرم میں مبینہ دھمکیوں کے خلاف صحافیوں کا احتجاج
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) محکمہ ڈرینیج سجاول کے خلاف کرپشن کی خبریں چلانے کے جرم میں مبینہ دھمکیوں کے خلاف صحافیوں کا احتجاج، نیشنل پریس کلب سجاول کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں ندیم میمن، امام ڈنو رانٹو، گلشیر ملاح، امتیاز میمن اور دیگر نے کہا کہ ڈرینیج ڈویزن سجاول میں مبینہ کرپشن کا پردہ فاش کرنے کے جرم میں ایگزیکیوٹو انجنیئر عابد نائچ اور ایس ڈی او نثار جونیجو بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر صحافیوں کو دھمکیاں اور نازیبا الفاظ کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت پر وار ہرگز برداشت نہییں کیا جائے گا، اور پیشہ ورانہ ذمے داریوں کو سرانجام دینے میں کسی رکاوٹ کو آڑ آنے نہیں دین گے، سجاول کے صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تحفظ کا مطالبہ کیا اور ڈرینیج انجینئر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کی سخت مذمت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ْ
بھمبور کے علاقے سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاش برآمد
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)بھمبور کے علاقے سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاش برآمد،مختلف حادثات واقیعات میں ایک شخص قتل جبکہ 18 زخمی ہوگے،زخمیوں میں6 کی حالت نازک،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے تاریخی علاقے بھمبور کے قریب سے 19 سالہ اور 24سالہ وکی کی لاش برآمد ہوئ لاشوں کو دیکھ کر علاقے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال مکلی پہنچائجہاں ڈاکٹروں کی ابتدائپوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاشوں پر کوئ بھی تشدد کے نشانات نہیں تھے دونوں کی موت پراسرار ہے اور ہوسکتا ہے کوئ زہریلی چیز کھائ ہوڈاکٹروں نے دونوں کے خون کے نمونے لیبارٹی کو بیجھ دے ہیں جبکے پولیس کو لاشوں کے پاس سے زہریلا پا46ڈر بھی ملا ہے دونوں لڑکے لڑکی آپس میں کزن بتاے جارہے ہیں ،پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے،ایک اور واقعہ جھرک تھانے کی حدود گھوٹ باغ خاصخیلی میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں زمینی تنازے پر تصادم ہوگیاکلہاریوں اور ڈھنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان گلشیر خاصخیلی موقعے پر ہی ہلاک ہوگیاجبکے 12افراد،پیرو،پیارو،پپو،ابراہیم،رحماناور دیگر زخمی ہوگے،زخمیوں کو فوری طورپر حیدرآباد منتقل کردیا گیاایک اور واقعے مکلی باے پاس پر کراچی سے شاھ یقیق درگاہ جانے والی کوسٹر ٹرالر سے ٹکرا گئجس کے نتیجے میں ایک خاتون رخسانہ اور انکے شوہر آزاد اور دیگر چار افراد زخمی ہوگے تمام زخمیوں کو سول اسپتال مکلی پہنچادیا گیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موٹر سائیکل اور کیش رقم لوٹ لیا گیا
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)غلام اللہ شہر کے قریب ایک غریب مذدور سے تین ڈاکوؤں نے ھتیار کے زور پر موٹر سائیکل اور کیش رقم لوٹ کر فرار حدود کے تھانے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ٹھٹھ شہر کے علائقے غلام اللہ میں دن دہاڑے ایک غریب مذدور لدو ملاح سے تیں نامعلوم ڈاکوؤں نے ھتیار کے زور پر ایک موٹر سائیکل اور کیش رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جس کے بعد غریب مذدور مقامی تھانے پر پھنچ کر نامعلوم چورؤں کے خلاف مقدمہ درج کروالیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes