سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود سے ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

Published on February 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes