کھوئی رٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں پیٹرول کی قلت پر نو ٹس

Published on February 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

سیری(یو این پی) تحصیل کھوئی رٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں پیٹرول کی قلت پر نو ٹس کین مافیا کے گرد گھیرا تنگاسسٹنٹ کمشنر تحصیل کھوئی رٹہ سرداد مشتاق حمد نے حالیہ پیٹرول بحران کے دوران پیٹرول پمپ سے ڈرموں اور گیلنوں میں پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی کھوئی رٹہ سے جاری اسسٹنٹ کمشنر کے دفترنوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پیٹرول بحران کے دوران کھوئی رٹہ کے مضافاتی علاقوں میں ڈرم اور کین مافیا سرگرم ہو چکا ہے جو پیٹرول پمپ سے سرکاری ریٹ پر پیٹرول خرید کر مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے اور فی لیٹر پیٹرول ایک سو روپے اضافے کے ساتھ فروخت ہو رہا ہے،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کھوئی رٹہ نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈرموں اور گیلنوں میں پیٹرول کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ہے اور پیٹرول پمپ مالکان کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ کسی کو بھی گیلن یا ڈرم میں پیٹرول فروخت نہیں کریں گے،خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی تحصیل انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ایسے گراں فروشوں کی نشاندہی کروائیں جو بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور مہنگے داموں پیٹرول فروخت کر رہے ہیں ایسے عناصر کی فوٹو بنائیں یا ویڈیو بنا کر تحصیل انتظامیہ کو مطلع کریں انکے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes