عمران خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارہ جواب

Published on November 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

تحریر۔۔۔ باؤ اصغر علی
وطن عزیز پاکستان میں خوشحالی کا ایک نیا دور لیکر طلوع ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں’’ آنے بہانے ‘‘ سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں جس کا مقصد ملک میں انار کی پھیلانا ہے معاشی طور پہ غیر مستحکم کرنا ہے،مگر اب ایسا نہیں ہو گا اب وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا ،پاکستان مخالف قوتیں اب ہمارا کچھ نہیں بھگاڑ سکتیں ،گزشتہ روز ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرمونہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کرارہ جواب دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک بہادر و شیر دل لیڈر ہے ،عوام چاہتی ہے کہ ہمارا لیڈر ایسا ہو جو مرد مجاہد اور بہادر انسان ہو جو دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے اور عمران خان میں وہ سب خوبیا ں نظر آنی شروع ہو گئیں ہیں ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روزٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کا مذاق اڑایا اورکہا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا اورہم انہیں ہرسال ڈیڑھ ارب ڈالرز کی امداد دیتے رہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدرکو منہ توڑجواب دیتے ہوئے آئینہ دکھادیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 75 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جان کی قربانی دی، پاکستانی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ امریکا کی طرف سے صرف 20 ارب ڈالر کی معمولی مدد دی گئی،ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے ، لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اس کے باوجود پاکستان نے نیٹو سپلائی، زمینی اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی، امریکا بتائے کیا کسی اور اتحادی نے اتنی قربانیاں دیں؟ نائن الیون واقع میں ملوث نہ ہونے کے باوجود ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ساتھ دیا۔اس جنگ میں پاکستان کو صرف جانی و مالی نقصان ہی نہیں بلکہ طویل عرصے سے غیر مستحکم صورت حال کے باعث ایک اعتدال پسند ریاست کے طور پر ہماری ثقافتی اخلاقیات بھی اس سے متاثر ہوئی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے متعلق اپنا ریکارڈ درست کریں،وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا کی جنگ میں بڑا نقصان اٹھایا ، اب وہی کریں گے جو ملک اور قوم کے مفاد میں ہو گا۔اب امریکا ہمیں قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اپنا محاسبہ کرے۔ٹی وی چینلز پر سن کر اور اخباروں کی سرخیوں میں وزیراعظم عمران خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارہ جواب پڑھ کر دل کو سکون سا ملا ایک اندرونی خوشی ملی اور دیکھتی آنکھوں کی چمک میں پاکستان کی بہادر فوج اور بہادر وزیراعظم اور ہمیشہ کی طرح وطن عزیز پاکستان کا سرسبز پرچم بلند نظر آیا ،مریکہ کو عادت ہو گئی ہے کہ وقفے وقفے سے کوئی نہ کوئی ہوا میں شوشہ چھوڑ دینا ،ان کو پتا نہیں کہ آج پاکستان میں ایک جمہوری حکومت ہے اورسا تھ ہی فوجی قیادت بھی قومی جذبات کوسمجھتی ہے اور منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے ، افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، امریکی صدر ٹرمپ جنہیں امریکی ماہرین نے پاگل قرار دیا ہے ان کی بے وقوفیانہ اور پاگلانہ پالیسیاں مسلم دنیا کے لئے زہر قاتل ثابت ہو رہی ہیں کبھی پاکستان مخالف ٹویٹ لکھے جاتے ہیں اور بھی فلسطین پہ ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جاتے ہیں، پاکستان مخالف قوتیں سرتوڑسازشوں میں مصروف ہیں ان حالات میں ہماری عسکری،سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کو اتفاق،اتحادو یگانگت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنان اسلام دشمنان پاکستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا،مسلم قوم کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھے ہوکر پاکستان مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، مخالف قوتوں کو اب یہ بتانا ہوگا کہ پاکستانی قوم کسی کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں تم صرف دھمکی دینا جانتے ہوجبکہ مسلم مجاہدطوفانوں سے ٹکرانا اور اپنے وطن پہ جان نثار کرنا بھی جانتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes