کاشتکاربھنڈی کی کاشت وسط فروری سے شروع کریں زرعی ماہرین

Published on February 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments

عارف والا(یواین پی) ماہرین زراعت عارفوالا نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اورسبز پری نامی قسم کاشت کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے تاکہ کاشتکارمذکورہ مشہور قسم کی کاشت سے اچھی پیداوار حاصل کرسکیں نیز بھنڈی تور ی کی بوائی کےلئے اچھے اگاﺅں والا 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے جس سے بمپر کراپ یقینی ہوسکتی ہے انہوںنے کہا کہ بیج کے بہترین اگاﺅاور بڑھوتری کےلئے درجہ حرارت 20 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا موزوں ہے بھنڈی توری کی فصل سال میں 2مرتبہ فروری ،مارچ اور جون ،جولائی میںکاشت کی جاسکتی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题