سعودی خواتین مملکت کے تمام علاقوں میں خواتین کی اشیاء والی دکانوں کا چارج سنبھال لیا

Published on October 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

جدہ رپورٹ ( زکیر احمد بھٹی)سعودی خواتین مملکت کے تمام علاقوں میں خواتین کی اشیاء والی دکانوں کا چارج سنبھال لیا،زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں کی سعودائزیشن کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا، وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ تیسرے مرحلے کے تحت خواتین کی خوشبویات، جوتے، موزے اور ملبوسات صرف سعودی خواتین ہی فروخت کر سکیں گی،علاوہ ازیں زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی چھوٹی دکانوں اور خواتین کے کپڑے فروخت کرنے والی دکانوں پر بھی خواتین ہی کام کر سکیں گی دلہنوں کے جوڑے، عبائے ، مصنوعی زیورات، جلابیہ جات ، ماؤں کی ضرورت کی اشیاء اور مالز میں فارمیسیوں کے شعبے بھی سعودی خواتین ہی دیکھیں گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes