عبدالحکیم اورگرد و نواح میں نان کوالیفائیڈ افراد پر مشتمل کلینکل لیبارٹریز کا دھندہ عروج پر

Published on February 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

عبدالحکیم(یو این پی)عبدالحکیم اورگرد و نواح میں نان کوالیفائیڈ افراد پر مشتمل کلینکل لیبارٹریز کا دھندہ عروج پرغریب مریض لوٹنے پر مجبورتفصیلات کے مطابق عبدالحکیم میں نان کوالیفائیڈ لیبارٹریز کا دھندہ عروج پر ہے دلچسپ امر تو یہ ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کہ رولز کے مطابق لیبارٹری چلانے کے لیے پتھالوجسٹ ڈاکٹر ہونا ضروری ہے مگر عبدالحکیم میں ایک ایسی لیبارٹری بھی ہے جس کو چلانے والا عطائی کسی قسم کی میڈیکل کی سوجھ بوجھ نہیں رکھتااور کل تک یہ دودھ کے کاروبار سے منسلک تھا مگر آج یہ دھڑلے سے لیبارٹری چلا رہا ہے اور مبینہ طور پر بلیک میں بلڈ سیل کا دھندہ بھی کرتا ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان ڈیپٹی کمشنر خانیوال سی ای او ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme