دھشتگردی کےواقعہ کامقدمہ ،کوئی گرفتار نہ ہوسکا

Published on February 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

نوشہرو فیروز ( یواین پی) پانچ فروری کوپیرشیرمحلہ محراب پور میں ہونےوالے دھشتگردی کےواقعہ کامقدمہ عین نوناری، علی زر نوناری، خان نوناری اور ایک نامعلوم کےخلاف داخل۔ پولیس تاحال کسی نامزد ملزم کوگرفتار نہیں کرسکی۔تفصیلات کےمطابق 5فروری کو غلہ منڈی کے تاجر ناذر جٹ کے بیٹے اور اس کے دوست پر دوموٹرسائیکل سوار ملزمان مرحوم حاجی امیرمحمداعوان کےگھرکےساتھ واقع بیڈمنٹن کلب میں بیٹھے ہوئے نوجوان عابدجٹ اورملک توقیراعوان پراندھادھندفائرنگ کرکےانہیں شدیدزخمی کرکے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے تھے مدعی ناظرجٹ نےعین نوناری سمیت 4ملزمان کےخلاف زیرِدفعہ224, 387,337ایچ 2,34 پی پی سی اور7اے ٹی اے کےتحت مقدمہ نمبر17/220 داخل کرواتےہوئے موقف اختیارکیاہےکہ علی ذراورعین نوناری نےچندماہ قبل میرے بیٹوں عابد جٹ اورعارف سےبھتہ مانگاتھااور انکارپر میرےبیٹوں کومختلف بہانوں سے تنگ کرنا شروع کررکھاتھااورمسلسل انکارپر انہیں جان سےمارنے کی طےشدہ منصوبہ کےمطابق 3نامزداورایک نامعلوم. ملزم نےنمازمغرب کے تھوڑی دیربعد دوموٹرسائیکلوں پرسوار ہوکر ان پرحملہ کردیا جس پروہ شدیدزخمی ہوگئےتھے جس میں سےعابدجٹ تاحال رحیم یارخان کےاسپتال میں کٸی گھنٹوں کےطویل آپریشن کےبعد اس کے جسم سے لگی گولیوں کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرازخمی ملک توقیراعوان گزشتہ روز گمبٹ اسپتال سےضروری علاج معالجہ کےبعد اپنےگھر پہنچ گیاہے دوسری جانب محراب پور پولیس نےرابطہ کرنےپربتایاکہ ملزمان اپنےگھروں کوتالےلگاکرفرارہوگئےہیں پولیس ان کی گرفتاری کے لٸے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہےاور بہت جلد ملزمان کوقانون کےشکنجےمیں لایاجائےگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog