پی پی کے کارکن اور عہدیداران لانگ مارچ میں شرکت کرنے کیلئے رابطے کریں کامران یوسف

Published on February 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کارکنوں اور لوگوں کو لائیں
بوریوالا(یواین پی) پی پی تحصیل بوریوالا کے صدر امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پی پی کے کارکن اور عہدیداران 27 فروری کو لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے لوگوں سے رابطے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پی پی تحصیل وسٹی تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں لاہور اور ملتان میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقاتیں کیں تھی جس میں انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کارکنوں اور لوگوں کو لائیں انہوں نے پی پی تحصیل بوریوالا کی کارکردگی سے آگاہ جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں اس موقع پر سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشیدآرائیں۔نائب صدر۔چوہدری عبدالرشید سومی گوجر جنرل سیکریٹری محمد سلیم قریشی،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شمشادالحق، غلام حیدر جٹ،چوہدری بلال یوسف گھمن،حافظ یاسررشید،مرزا محمد ارشد،ملک مظہر بغداد ایڈووکیٹ،محمد ندیم،رانالیاقت،حاجی محمد اقبال،میاں محمد امین،ماسٹر اللہ دتہ،ملک اجمل فاروق، جمیل طور قلندر ی،شیخ اکرم ٹکا،ملک محمد عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر نامزد ہونے والے عہدیداران چوہدری نعمان رشیدآرائیں، چوہدری عبدالرشید سومی گوجر، سلیم قریشی،باباغلام حیدر جٹ۔ڈاکٹر شمشادالحق،بلال یوسف گھمن اور ملک مظہر بغداد نے کہاکہ پی پی کے امیدوار قومی اسمبلی اور تحصیل صدرچوہدری کامران یوسف گھمن کی پارٹی کے لئے خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں پارٹی کو متحد منظم کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔اور انہیں پارٹی قائدین کا اعتماد حاصل ہے وہ ان کی قیادت لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog