حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کے مذاکرات کی اندرونی کہانی

Published on February 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

لاہور(یواین پی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔کومتی مذاکراتی کمیٹی نے مسلم لیگ ق کے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں،ق لیگ کو ترقیاتی فنڈز جلد جاری کردئیے جائیں گے ،ترقیاتی فنڈز کے معاملہ پر آئندہ 2روز میں فالو اپ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا،ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ ق کے وزرا،وزارتوں کے معاملات میں بااختیار ہوں گے ،کسی بھی قابل اعتراض افسرکی تقرری پرتحریک انصاف اعتراض کرسکے گی، اعتراض پر مسلم لیگ ق متعلقہ وزارت میں تعیناتی کے لیے نئے افسرکا نام دینے کی پابند ہوگی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ق متعلقہ اضلاع میں عوامی مسائل کے حل کے لیے بااختیار ہوگی،بیوروکریسی ،کمیٹیوں،حکومتی اداروں میں نمائندگی میں ق لیگ کی تجاویزپرعمل کیاجائےگا ،وفاق کے معاملات پر وفاقی وزراپرویز خٹک اور اسد عمر عمل کروائیں گے جبکہ پنجاب کے معاملات پر وزیر اعلیٰ اور گورنر عمل درآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy