قومی زبان اردو کو سرکاری سطح پر مکمل نافذ کیا جائے صدر مملکت کے نام کھلا خط

Published on February 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments


ہارون آباد (یو این پی) تحریک نفاذ اردو پاکستان کے صدر عطاءالرحمن چوہان نے صدر مملکت محمد عارف علوی کے نام ایک کھلے خط میں پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قومی زبان اردو کو سرکاری سطح پر مکمل نافذ کیا جائے ۔ انہوں نے جاری شدہ کھلے خط میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے 25فروری 1948 کو ”اردو “کو قومی زبان قرار دیا تھا اور اس کا اعادہ قومی دساتیر اور بعد ازاں 1973ءکے آئین کی شق 251 کی رو سے اسے فوری نفاذ کو کہا گیا تھا جبکہ عدالت عظمیٰ پاکستان نے ستمبر 2015ءمیں اس فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کر دی لیکن اس کے باوجو دپاکستان کے اعلیٰ عہدے پر فائز حکمران قانون شکنی کو فروغ دے رہے ہیں ۔صدر تحریک نفاذ اردو پاکستان نے قومی دستور اور آئین کی بالا دستی کو قائم رکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قوم کو استعماری زبان کے ناجائز تسلط سے آزاد کروائیں تاکہ وہ ایک آزاد اور خود مختار قوم کے طور پر زندگی بسر کر سکیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ 25فروری 2020 کو قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمان کو 72سال مکمل ہوں گے اس لئے اس تاریخی موقع پر صدر مملکت قومی زبان ”اردو“کے سرکاری طور پر نفاذ کے لئے عملی کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ تحریک نفاذ اردو کی پانچ صوبوں میں دستخطی مہم کے سلسلے میں دس لاکھ افراد نے دستخط کر کے ملک سے بے لوث محبت کا بین ثبوت پیش کیا ہے جبکہ یہ سلسلہ 23مارچ 2020تک تیزی سے مزید کامرانیوں تک پہنچ جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes