چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا فیڈمک کا دورہ

Published on February 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے فیڈمک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 600 میگاواٹ بجلی کے میگا پراجیکٹ کا جائزہ لیا ،چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کاشف اشفاق نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کاعلامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک کا پہلا ترجیحی اسپیشل اکنامک زون ہے،علامہ اقبال انڈسٹریل زون پاکستان کی صنعتی ترقی کا ضامن ہے۔چیئر مین سی پی اتھارٹی نے کہا کہ انڈسٹریل زون کی ترقی کے لئے ہر قسم کی معاونت کی جائے گی،فیصل آباد میں سی پیک کے تحت مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy