اوکاڑہ شہر و گردونواح میں خوف و ہراس پھیلانے والہ خاوری ڈکیت گینگ گرفتار

Published on February 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)سال 2019ءاور رواں سال میں خاور عرف خاوری ڈکیت گینگ نے بینکوں سے رقم نکلوا کر لیجانے والے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا تھا ۔جو بھی شہری بینک سے رقم نکلوا کر باہر جاتا یہ گینگ اس کی ریکی کر تے ہوئے اس کوویران میں جاکر اسلحہ کے زور پر روک کر تمام رقم چھین لیتا تھا اور اگر کوئی مزاحمت کر تا تھا تواسے فائر مار دیا جاتا تھا رینالہ خورد کی تاجر برادری و سول سو سائٹی کے وفد نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو متحرک گینگ کے متعلق بتاےاجس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے میاں احسان اللہ ڈی ایس پی رینالہ سرکل اورایس اےچ اوتھانہ سٹی رینالہ فرخ شہزاد بھٹی کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر محکمانہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکوﺅں کو گرفتار کیا جائے ۔ترجمان پولیس کے مطابق یہ گینگ اوکاڑہ شہر و گردونواح بشمول رینالہ خورد کے بینکوں کے ارد گرد ریکی کر تے تھے ۔اور بینکوں سے رقم لیکر لیجانے والے شہریوں کو لُوٹ لیتے تھے پولیس ٹیم نے شب و روز محنت کر کے روائتی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے خاور عرف خاوری گینگ کو ٹریس کیا ۔گزشتہ روزپولیس کو اطلاع ملی کہ پانچ کس افراد ڈکیتی کی نیت سے پل ایل بھی ڈی سی بحد رقبہ 5/1آئی ٓر اے پر ناکہ لگایا ہوا ہے جس پر مقامی پولیس نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے 2کس ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا ہے جنکے قبضہ سے 2پسٹل 30بور اور کافی مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے پاکپتن ،ساہیوال اور ضلع اوکاڑہ کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔اور ملزمان کے قبضہ سے 180000روپے برآمد ہوچکے ہیں بقیہ 3کس ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔خاور عرف خاوری گینگ کی گرفتاری پر مقامی تاجران ،سول سوسائٹی اور مذہی راہنماﺅں نے اوکاڑہ پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy