اسٹیج پروڈیوسرعلی اصغر قتل کے جھوٹے مقدمے سے بری

Published on February 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

باعزت بری ہونے کی خبر سے شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر درڑ گئی
لاہور(یواین پی) اسٹیج پروڈیوسرعلی اصغر قتل کے جھوٹے مقدمے سے بری،شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر،ڈھیروں مبارک بادیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹیج کے معروف پروڈیوسر علی اصغر پہ دائر قتل کے جھوٹے مقدمے کا سیالکوٹ کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے باعزت بری کرنے کا حکم دیا فیصلہ آتے ہی شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورمبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا شوبز شخصیات ایم اے ٹھاکر،فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم ،علی چوہدری،روز بٹ ،حمیرا ناز،مناہل خان،ھماچوہدری ،رانا شمیم احمد خان ایم این اے،رانا عبدالستارایم پی اے،ملک آصف اعوان،خلیل بھٹی،مستنصرعباس،خواجہ اویس ایڈووکیٹ ودیگر نے علی اصغر کو باعزت بری ہونے پہ مبارک باد دی پروڈیوسر نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کا جتنا بھی شکرکروں کم ہے کیونکہ اللہ نے مجھے جھوٹے مقدمے سے سرخروکیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog