مسلح افراد نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال پہنچادیں
عارف والا(یواین پی) جائیداد کے تنازعہ پر مسلح افرادنے گھر میں گھس کر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں پکہ ٹبہ میں فیاض احمد اپنی بیوی نمرہ بی بی کے ہمراہ گھر میں موجودتھا کہ عبیداللہ نے ساتھیوں سے ملکر زبردستی گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نمرہ بی بی موقعہ پر موت کی نیند سوگئی جبکہ فیاض احمد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جارہاتھاکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے ہی میں زندگی کی بازی ہارگیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ رنگشاہ پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال پہنچادیں پولیس مصروف تفتےش ہے مقتول کے بھائی شہزاد احمد نے بتایا کہ نمرہ بی بی اور فیاض احمد نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی یتیم نمرہ بی بی کا جائیداد کا تنازعہ اپنے تایا عبیداللہ سے چل رہاتھا اسی رنجش پر دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题