سانحہ داتا دربار کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 12 ہوگئی

Published on May 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

لاہور(یو این پی) داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، واقعے میں شہدا کی تعداد 12 ہوگئی۔

2 خواتین سمیت 7 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شہید مدثر کے ورثا علاج کی بہتر سہولیات نہ ملنے پر شکوہ کرتے نظر آئے، شہید کے والد کا کہنا ہے بہتر علاج ہوتا تو مدثر کی جان بچ سکتی تھی۔ مدثر کے تایا غلام وارث نے کہا مالی امداد تو کیا زخمی بھتیجے کا حال تک پوچھنے کوئی نہ آیا۔

جاں بحق مدثر کے ورثا کا کہنا ہے کہ ان کا پیارا تو چلا گیا مگر حکام کے رویئے نے ان کا غم بڑھا دیا۔ وزیراعلیٰ کے دورہ میو ہسپتال کے موقع پر انہیں وارڈ سے ہی نکال دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme