پنجاب حکومت کا میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

Published on February 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب حکومت کا میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ، پی ایس ایل کے سلسلے میں لاہور میں شیڈول تمام میچز کے دوران میٹرو بس کی سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کر لیے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران لاہور شہر میں سیکورٹی کے سکٹ انتظامات کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں شہر کی کئی شاہراہوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کرنے سمیت میٹرو بس سروس بھی بند رکھی جائے گی۔ بتایا گیا ہے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں 14 میچز کھیلے جائیں گے۔ ان میچز کے دوران میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔ جبکہ جن دنوں میں میچز نہیں ہوں گے۔ان دنوں میں میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے مجبوراً میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔اس حوالے سے شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس بند ہو جانے سے ان کیلئے روزمرہ کا سفر مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا میلہ شروع ہونے میں اب چند ہی روز باقی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes