اوکاڑہ ،پولیس خدمت کاؤنٹر کے جوانوں کی کار کردگی ،گمشدہ بچہ والدین کے حوالے

Published on May 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اوکاڑہ میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر کے جوانوں نے کار کردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے عوامی خدمت کی روایت برقرار رکھی ۔ انچارج خدمت کاءونٹرمحمد منصور طارق نے ہسپتال میں گم ہو جانے والے ساڑھے تین سالہ مزمل حسین کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ نہال سنگھ اوکاڑہ کا رہائشی محمدعباس اپنے ساڑھے تین سالہ مزمل حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں داخل اپنے رشتے دار کی عیادت کے لئے آیا ہوا تھا اسی دوران اس کا کم سن بیٹا ہسپتال میں گم ہو گیا والدین کافی دیر اپنے کم سن بیٹے کو ڈھونڈتے رہے لیکن کم سن مزمل حسین نہ مل سکا جس پر والدین نے پولیس خدمت کاءو نٹر پر آکر اپنے بیٹے کے گم شدہ ہونے کا بتایا جس پر پولیس کے جوانوں انچارج خدمت کاءونٹر محمد منصور طارق ،کانسٹیبل انجم ضیا ء ،محمد حسین ،زین اسلام اور لیڈیز پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کم سن مزمل حسین کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے انچارج خدمت کاءونٹر محمد منصور طارق اور کانسٹیبل انجم ضیا ء کو شاباش دی اور کہا کہ یہ جوان پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جو اپنی محنت ،لگن سے عوامی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔ عوامی حلقوں نے محکمہ پولیس کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پولیس افسران و ملازمین تحسین کے مستحق ہیں جو محنت ،لگن اور ایمانداری سے اپنے فراءض سرانجام دے رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا کہ ساڑھے تین سالہ مزمل حسین کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کرنے والے ملازمین کو محکمہ کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy