پاکستان اور ترکی کا ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونے کا عہد

Published on February 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر، ایف اے ٹی ایف اور دہشتگردی سمیت دیگر تمام معاملات میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی نے صرف مسئلہ کشمیر پر ہی نہیں بلکہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج پھر سے میں ترک صدر طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستانی عوام نے ان کی تقریر کو بہت پسند کیا۔ میں نے ترک صدر سے کہا کہ اگر وہ پاکستان میں الیکشن لڑیں تو کلین سوئپ کر جائیں گے۔ جس طرح کشمیریوں پر ظلم کے خلاف ترک صدر نے آواز بلند کی، میں پاکستانی قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا علاقہ نہیں ہے۔ کشمیر کے لوگوں کے 6 مہینے سے زیادہ قید میں رکھا گیا ہے، ان کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes