نعیم الحق کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کے تعزیتی پیغامات

Published on February 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نعیم الحق 70 سال کی عمر انتقال کر گئے ہیں، ان کے انتقال پر پی ٹی آئی رہنما اور سیاسی قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے نعیم الحق تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے تھے اور وہ جنوری 2018ء سے خون کے سرطان میں مبتلا تھا۔ وہ کراچی کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔نعیم الحق کے انتقال پر ملکی سیاسی قیادت نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی انتقال سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ کینسر کے خلاف نعیم الحق کو کینسز کے خلاف ہمت و حوصلے سے لڑتے ہوئے دیکھا، آخری وقت تک نعیم الحق پارٹی امور میں سرگرم رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ و رنج ہے۔ نعیم الحق پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمیشہ مخلص و وفادار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد میں ہر مشکل میں نعیم الحق میرے ساتھ رہا۔ 2سال سے میں اسے حوصلے اور جرات کے ساتھ کینسرسے لڑتے دیکھ رہا تھا۔ آخر تک وہ پارٹی معاملات میں شریک تھے۔ نعیم الحق نےجب تک ہوسکا کابینہ میٹنگزمیں شرکت کی۔ ان کے جانے سے پیداہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ نعیم الحق کے اہل خانہ اور تحریک انصاف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے شیروں کی طرح کینسر کی بیماری کا مقابلہ کیا۔ ایک دوست اور بڑے ساتھی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کی بخشش فرمائے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، انہوں نے کینسر کے خلاف جنگ عزم کے ساتھ لڑی۔ ان کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل قدر ہے۔ وہ ایک بہترین دوست تھے اور ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے نعیم الحق کے صاحبزادے امان الحق کو ٹیلی فون کیا اور افسوس کا اظہار کیا۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض سے بہادری سے لڑے، تحریک انصاف کے بانی رہنما کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی جمہوریت کے لیے قربانیاں قابل ستائش ہیں۔تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے بھی انتقال پر دکھ و تعزیت کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مخلص دوست اور تحریک انصاف کے محسن نعیم الحق کا انتقال پارٹی کے ہر کارکن اور عوام کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme