وفاق میں باپ اور پنجاب میں بیٹا عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رھا ہے۔ وکیل خاں منج

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

چودہ جماعتی اتحاد کی حکومت نے عوام کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کا پورا بندوبست کر لیا ہے
نارووال(یو این پی) معروف سیاسی و سماجی شخصیت،پاکستان تحریک انصاف نارووال کے سینیئر رہنماء محمد وکیل خاں منج نے اپنے بیٹے ہاشم وکیل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی اندھا دھند لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبر کر دیا ہے بھان متی کے حکومتی کنبے نے عام آدمی کہ زندگی عذاب بنا دی ہے مہنگائی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پیٹرول کی آئے روز بڑھتی قیمتیں ان سب نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے افسوس اس بات پہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ابھی بھی عوام کو بے وقوف بنانے پہ تلی ہوئی ہے جھوٹ جھوٹ اور جھوٹ کی سیاست عروج پر ہے پنجاب حکومت ضمنی الیکشن جیتنے کے لیئے عوام کو مفت بجلی کا لولی پاپ دے رھی ھے وفاق میں باپ اور پنجاب میں بیٹا عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رھا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء پہلے ھی عوام کی پہنچ سے بہت دور جاچکی ہیں 14 جماعتی اتحاد کی حکومت نے عوام کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کا پورا بندوبست کر لیا ھے کسان کو چاول کی فصل کاشت کرنے کے لیئے نہ بجلی میسر ھے اور نہ کھاد۔ ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رھی ھیں کسان نے اگر چاول کاشت نہ کیا تو پاکستان خوراک کے بدترین بحران کا شکار ھو جائے گا حکمران طبقے کی عیاشیوں نے پاکستان کے مستقبل کو تاریک کر دیا ھے حکمران طبقہ اپنی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes