فنکاروں کی کبڈی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے پر پاکستانی شاہینوں کو مبارکباد

Published on February 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

لاہور(یواین پی) فنکاروں نے پاکستان کے کبڈی ورلڈ کپ کا چمپئن بننے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر دل جیت لئے ہیں،کرکٹ کے بعد کبڈی کے عالمی ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کے لوگ کھیلوں سے پیار کرتے ہیں۔سینئر اداکار قوی خان،اورنگزیب لغاری، فردوس جمال حیدر سلطان، ساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم ،ایم اے ٹھاکرکامیڈین ،سنگر حنا ملک ،شاعر اسحاق ڈار،حمیراناز،روز بٹ ،علی چوہدری ہمایوں سعید، شعود علوی، صوفیہ احمد، عینی طاہرہ، فضاءعلی،ثنا، میر ا، عمران بخاری، احمد سفیان اور اسلم شیخ سمیت دیگر نے اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر پوری قوم کو تحفہ دیا ہے۔ روایتی حریف بھارت کو شکست دینے سے اس جیت کی خوشی دوبالا ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر کھیل میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں جو یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی زندہ دل قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی کے ورلڈ کپ کے مقابلوں کا پاکستان میں کامیاب انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور فائنل میں جتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اس سے ثابت ہو گیا کہ پاکستانی کھیلوں سے پیار کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog